Objectives of Teaching Islamic Studies
This lecture deals with the "Objectives of Teaching" concerning Cognitive, Affective & Psychomotor domains with special reference to Islamic Education. The lecture was delivered by Dr. Md. Wasay Zafar in an Online Orientation Programme of Teachers of Bihar State Madrasa Education Board, Patna (India).
اس لیکچر میں شخصیت کے تین پہلوؤں؛ (1) علمی، وقوفی یا ادراکی (2) احساساتی، جذباتی، کیفیاتی یا تاثراتی اور (3) نفسی و حرکی پہلو سے متعلق "تدریس کے مقاصد" اسلامی تعلیم کے خصوصی حوالہ کے ساتھ سے بیان کئے گئے ہیں۔ یہ لیکچر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ (انڈیا) کے اساتذہ کے ایک آن لائن اورینٹیشن پروگرام میں ڈاکٹر محمد واسع ظفر نے دیا۔ جن لوگوں کو بی ایس بلوم کے ذریعہ دئے گئے تدریسی اہداف کی درجہ بندی اردو میں سمجھنا ہو، ان کو یہ لکچر ضرور سننا چاہیے ۔
Gist of the Lecture (لکچر کا خلاصہ)
Objectives of Teaching in Islamic Studies (اسلامی تعلیمات کے تدریسی مقاصد)
٭٭٭٭٭
ڈاکٹر محمد واسع ظفر
استاذ و سابق صدر، شعبہ تعلیم، پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ
اسلامی تعلیمات کے اہم مقاصد (Important Aims of Islamic Education)
مدارس اسلامیہ اور اسلامی تعلیمات کے اہم مقاصد حسب ذیل ہیں:
- نیک ، صالح ، خود کفیل اور فعال انسان تیار کرنا
- بچوں کی متوازن شخصیت کی تعمیر(Harmonious Development of Personality) ؛
- جسمانی نشوونما کو یقینی بنانا، قلب ، نفس، عقل اور روح کی تربیت کرنا ۔
- بچوں میں دین کی سمجھ پیدا کرنا
- شریعت اسلامیہ سے آگہی پیدا کرنا
- تزکیہ نفس اور معرفت الٰہی کے حصول کو یقینی بنانا
- زمانے کے حالات اور ترقیات سے آگہی دینا
- ایک صالح اسلامی معاشرہ کی تعمیر کرنا
- انہی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ہم لوگ نصاب تعلیم ، درسی کتب اور تدریسی عمل کا سہارا لیتے ہیں۔
مقاصد تعلیم کی بنیادیں (Foundations of Aims of Education)
- فلسفہ حیات (Philosophy of Life)
- تہذیب و ثقافت (Civilization & Culture)
- سماجی مسائل و سماجیاتی افکار (Social Problems and Sociological Thoughts)
- مذہبی بنیادیں (Religious Bases)
- سائنسی ترقیات (Scientific Developments)
- اقتصادی ضروریات (Economic Needs)
تعلیم کی آسان تعریف (Simplest Definition of Education)
- تعلیم انسانی رویہ یا طرز عمل میں مسلسل تبدیلی لانے کا عمل ہے۔
- (Education is a continuous process of modification of human behaviour)
- انسانی رویہ یا طرز عمل کی یہ تبدیلی انسانی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر ہوتی ہے، اس لئے ان پہلوؤں کا سمجھنا ضروری ہے۔
انسانی شخصیت کے بنیادی پہلو
- علمی، وقوفی یا ادراکی پہلو(Cognitive Domain)
- احساساتی، جذباتی ، کیفیاتی یا تاثراتی پہلو (Affective Domain)
- نفسی و حرکی پہلو (Psychomotor Domain)
علمی، وقوفی یا ادراکی پہلو (Cognitive Domain)
- ذہن نشیں کرنا ، یاد کرنا یا یاد رکھنا (Memorizing or Remembering)
- سمجھ، فہم یا افہام و تفہیم (Understanding)
- اطلاق کرنا، منطبق کرنا، استعمال میں لانا (Applying)
- تجزیہ کرنا (Analysing)
- ترکیب و امتزاج (Synthesising or Creating)
- تعین قدر یا قدر پیمائی (Evaluation)
- وقوفی اہداف کی درجہ بندی کا ڈھانچہ
ذہن نشیں ہونے کے نتائج (Outcomes of Memorizing)
- باز طلبی کرنا، سیکھی ہوئی معلومات کو یاد میں لانے اور دوہرائے جانے کا عمل (Recall)
- شناخت کرنا، پہچاننا یا نشاندہی کرنا (Recognition or Identification)
فہم کے نتائج (Outcomes of Understanding)
- ترجمانی کرنا (Translation) ؛ میڈیم (Medium) بدل کر اور طرز یا اسلوب (Mode) بدل کر
- تشریح و توضیح کرنا، تفسیر و تاویل کرنا (Interpretation) ؛
- (الف)موازنہ اور تقابل (Comparison)کے ذریعے یکسانیت اور تفاوت تلاش کرکے۔
- (ب) دو سیکھے ہوئے متوازی یا مماثل خیالات کے مابین نسبت (Relationship) ڈھونڈھنا۔ یہ تعلق وجہ اور اثر(Cause & Effect) کا ہو سکتا ہے، مضمرات (Implications) کا ہوسکتا ہے یا دلائل اور ثبوت (Evidence) کی بنیاد پر ہوسکتا ہے۔
- توسیع کرنا، طول دینا، معلوم سے نامعلوم کا قیاس کرنا (Extrapolation)
اطلاق کرنے یا منطبق کرنے کے نتائج (Outcomes of Application)
سیکھی ہوئی باتوں کو مماثل حالات میں یا نئے حالات استعمال کرکے کسی مسئلہ کو حل کرنا۔
سیکھی ہوئی معلومات کو بنیاد بناکر آگے کی مشکل معلومات کو حاصل کرنا یا سیکھنا۔
یہ ایک طرح سے انتقال آموزش یا علم کی منتقلی ((Transfer of Learning ہے۔
تجزیہ کرنے کے نتائج (Outcomes of Analysis)
- بنیادی عناصر کا تجزیہ کرنا ، بنیادی خدوخال کو متعین کرنا، بنیادی اجزا کو سمجھنا اور الگ کرنا (Analysis of Basic Elements)۔
- بنیادی عناصر کےمابین تعلق و نسبت کا تجزیہ کرنا (Analysis of Relationship existing among Basic Elements)۔
- بنیادی عناصر کے مابین تنظیمی اصول کا تجزیہ کرنا (Analysis of Organizational Principle of Basic Elements)
- تجزیہ کرنے کے لئے دو طرح کی منطق یا استدلال کی ضرورت ہوتی ہے؛ (الف) استقرائی منطق یا استقرائی تعمیم (Inductive Logic) یعنی انفرادی یا جزئی مثالوں سے عمومیت پیدا کرنا (ب) استخراجی یا استنباطی منطق (Deductive Logic) یعنی مقدمات سے جزئیات کا استخراج کرنا
ترکیب و امتزاج کے نتائج (Outcomes of Synthesis)
- اسے ادراک جز الیٰ کل یا اسلوب ترکیبی کہہ سکتے ہیں۔ اس صلاحیت کا ظہور تین طریقے سے ہوسکتا ہے۔
- اظہار خیال کا انوکھا اسلوب و انداز ترتیب دینا یا اختیار کرنا (Production of a Unique Communication Pattern)۔
- کوئی انوکھا پلان یا منصوبہ تیار کرنا یا کوئی انوکھی تدبیر سجھانا (Production of a Unique Plan)۔
- کوئی لطیف و دقیق یا کوئ پیچیدہ نسبت و تعلق اخذ کرنا یا نکال لینا (Derivation of a Set of Abstract Relation)
- ان امور کا تعلق متعلم کے اندر تخلیقی صلاحیت (Creativity) کو بیدار کرنا اور اس کو فروغ دینا ہے۔
تعین قدرکے نتائج (Outcomes of Evaluation)
- قدر پیمائی یا تعین قدر دو بنیادوں پر کیا جاتا ہے؛ اندرونی کسوٹی (Internal Criteria) اور باہری کسوٹی (External Criteria)
- اندرونی کسوٹی میں منطقی ربط ، منطقی درستگی و پیوستگی (Logical Accuracy & Logical Consistency) دیکھی جاتی ہے۔
- باہری کسوٹی سماجی (Social) ، تہذیبی و ثقافتی (Cultural) ، سائنسی (Scientific) ، ماحولیاتی (Environmental) یا اقتصادی (Economic) کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔
- کسی بھی خیال، نظریہ یا طریقہ کار کو پرکھنے کے بعدمتعلم یا تو دلائل کے ساتھ اس کی حمایت و تائید کرے گا، اس کا دفاع (Defence) کرے گا، اسے صحیح یا بجا ثابت (Justify)کرے گا یا پھر اس پر تنقید(Criticism) کرے گا۔
احساساتی، کیفیاتی یا تاثراتی پہلو کے آموزشی نتائج (Outcomes of Affective Domain)
- درس پر خصوصی توجہ دینا یا توجہ رکھنا (Selective Attention)
- درس میں دلچسپی (Interest) لینا اور درس و تدریس کے عمل میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینا (Participation) ۔
- موضوع یا دئے گئے علم کی قدر دانی، اس کی تعریف اور اس کو سراہنا (Appreciation)
- رویہ اور طرز فکر (Attitude) کی تبدیلی ۔
- وابستگی (Commitment) اور عزائم۔
- اقدار (Values) کی تبدیلی اور بہتر نظام اقدار (Value System) کی تشکیل۔
- فلسفہ حیات (Philosophy of Life) کا تعین یا انتخاب
نفسی و حرکی پہلو کے آموزشی نتائج (Outcomes of Psychomotor Domain)
- یہ ذہنی عمل کی پیدا کی ہوئی حرکت سے متعلق پہلو ہےجس کا تعلق اعمال بالجوارح سے ہے۔
- اس شعبہ کا تعلق مختلف قسم کے ہنر و مہارتوں (Skills) اور ان کی ٹریننگ (Training) سے ہے۔
- یہ نقل (Imitation) سے شروع ہوتا اور عملی مشق (Practice) کے مرحلے سے گزر کر پختگی اور کمال (Perfection) کی طرف لے جاتا ہے۔
- اعمال صالحہ کی عادت ڈالنا (Habit Formation) اور علم اور عمل کے درمیان مطابقت پیدا کرنا۔
Thank You
آپ سبھوں کا شکریہ
No comments:
Post a Comment