Thursday, 21 August 2025

AURAT RASOOL AKRAM (S.A.W.) KI NAZAR MEIN

 -------------------------------------------------------------------------

 عورت رسول اکرمﷺ کی نظر میں

از ڈاکٹر محمد واسع ظفر

احقر کی تازہ ترین تالیف "عورت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں"
الحمدللہ احقر کی یہ کتاب کل ہی پریس سے موصول ہوئی ہے ۔ کتاب 126 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں مختلف حیثیتوں میں عورت کے مقام و حقوق کے حوالہ سے اسلامی نقطہ نظر کو قرآن و حدیث اور سیرت نبویہ ؐکی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ناقدین کے الزامات کا دلائل کے ساتھ رد کیا گیا ہے اور اپنوں کے شکوک و شبہات کو رفع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نیز عورتوں کے حقوق کی تلفی کرنے والوں کے لیے اس میں تنبیہات بھی ہیں اور ان کی رعایت کرنے والوں کے لیے بشارتیں بھی۔ الحمد للہ اس کتابچہ میں جو کچھ بھی مواد پیش کیا گیا ہے، پورے دلائل اور حوالوں کے ساتھ غیر جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیاہے تاکہ قاری کے دل و دماغ میں عورت کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا ایک واضح اور مثبت تصور ابھر سکے۔ امید ہے کہ نوجوانوں کے لیے یہ کتاب نہایت مفید ثابت ہوگی اور اسلام کے عادلانہ معاشرتی نظام کو سمجھنے میں ان کے لیے معاون بنے گی۔
احقر کتاب کی نظرثانی اور مفید مشوروں کے لیے مفتی محمد شاہد نعمانی قاسمی صاحب، استاذ مدرسہ تحفیظ القرآن، سمن پورہ، راجہ بازار، پٹنہ اور مولانا نظام الدین اسامہ ندوی صاحب، ناظم مدرسہ قاسمیہ، بینی آباد، مظفر پور، بہار کا ممنون و مشکور ہے۔ خاکسار حضرت مولانا نور الحق صاحب رحمانی، استاذ، المعہد العالی للتدریب فی القضاء والإفتاء، پھلواری شریف، پٹنہ اور ڈاکٹر سرور عالم صاحب ندوی، استاذ و صدر شعبہ عربی، پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ کا بھی ان کی تقاریظ کے لیے بے حد شکرگزار ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ التجا ہے کہ وہ اس تحریر کو صفت قبولیت سے نوازے اور احقر کے لیے اسے ذخیرہ آخرت بنادے۔ نیز احقر کے والدین، اساتذہ کرام اور شریک حیات کو بھی اس کا بہترین بدلہ دے کہ بندہ اپنی ہر علمی کاوش میں بلا واسطہ یا بالواسطہ ان سب کا مقروض ہے۔ رب کریم سے یہ بھی استدعا ہے کہ وہ میرے بچوں کو علوم شریعہ کی تحصیل کا شوق عنایت کرے اور انھیں دین کا داعی بنائے۔ آمین یا رب العالمین!
محمد واسع ظفر

احقر کی اس کتاب کو درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے:

https://archive.org/details/aurat-rassol-akram-saw-ki-nazar-mein-by-dr.-md.-wasay-zafar

No comments:

Post a Comment